@shakeelkhanshakee852: #creatorsearchinsights خبر || سوات تحصیل مٹہ بیدرہ میں چوری واقعہ" موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،واقعے کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں ایک گھر میں مبینہ چوری کی واردات اس وقت ناکام بنا دی گئی جب سکول سے واپس آنے والے ایک بچے نے گھر کا ٹوٹا ہوا تالا دیکھ کر اندر داخل ہوا۔ بچے کے مطابق گھر کے اندر موجود ایک خاتون نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، جس پر اس نے شور مچا دیا اور اپنے کزنز کو آوازیں دیں۔شور سن کر اہلِ علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والی 3 خواتین کو قابو کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق خواتین کے قبضے سے سونا، کمبل، چادریں اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کے ساتھ مزید دو خواتین اور ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود تھا، جو ہنگامہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ خاندان نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین کے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی کوئی دستاویز، پھر وہ سوات تک کیسے پہنچیں؟ پولیس نے گرفتار خواتین کو تھانہ مٹہ منتقل کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے #swatpolice

Shakeelkhan
Shakeelkhan
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 24 June 2026 18:24:03 GMT
26077
409
12
91

Music

Download

Comments

falak_humaar
👑falak_______Hummar👑 :
2026-06-26 21:38:42
0
ahsankhan59366
asimkhan59366 :
2026-06-25 10:46:15
1
uzma12949
🦋Uzma302SWTY🦋 :
2026-06-25 02:26:08
2
abubkarkhan047
🤭sada halak🤭 :
❤️❤️❤️
2026-06-25 16:55:31
1
huzair523
huzair :
😢
2026-06-25 11:42:44
1
tajmuhammadkhan649
🔥 ♡𝕋𝕒𝕛𝕞𝕠𝕙𝕒𝕞𝕞𝕒𝕕♡🔥 :
🥰🥰🥰
2026-06-25 17:40:20
1
zakarya.khan310
亗Royal×ش اداب ض اران KING :
🥰🥰🥰
2026-06-25 12:30:52
1
hayatuilah70
Hayatuilah :
❤️❤️❤️
2026-06-25 02:05:11
1
akif.khan.30221
Akif Khan 804 :
🥰🥰🥰
2026-06-27 02:25:23
0
wazeerrahman55
wazeer Rahman 5000 :
🥰🥰🥰
2026-06-25 19:52:06
0
shahzaib_badshah061
🦋شاہ زیب بادشاہ 🦋 :
😟
2026-06-28 09:13:34
0
samiullah113357
pz sami ullah09 :
🥰🥰🥰
2026-07-09 19:54:50
0
To see more videos from user @shakeelkhanshakee852, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About