@meharzadi.21: سرگودھا: 7 سالہ بچی منتہا سے زیادتی اور قتل کیس کا مرکزی ملزم ارسلان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک. پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ارسلان کو تفتیش کے سلسلے میں لے جایا جا رہا تھا کہ جھال چکیاں تین پلی کے قریب اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مرکزی ملزم ارسلان ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ #CapitalKarachi #Sargodha #Pakistan #CrimeNews #PoliceEncounter