@azhar.qadri066: کربلا میں اپنے فرزندوں، بھائیوں، رشتہ داروں اور وفادار ساتھیوں کی شہادت کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد امام حسین تنها ره گئے، مگر پھر بھی ان کے عزم میں کوئی لرزش نہ آئی۔ شدید غم کے باوجود انہوں نے جس جرات، وقار اور استقامت کے ساتھ دشمن کا سامنا کیا، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی یہاں تک کہ بہادر ترین جنگجو بھی ان کے مقابل آنے سے گریز کرتے تھے۔