@its_offline_xd: بہت سکون ملتا ہے جب کوئی آ کر یہ کہتا ہے کہ تمہارے والد صاحب بہت اچھے آدمی ہیں۔ یہ یں یہ الفاظ صرف تعریف نہیں ہوتے بلکہ برسوں کی محنت خاموش قربانیوں اور بے لوث محبت کا اعتراف ہوتے ہیں۔ دل کے کسی کونے میں ایک عجیب سی ٹھنڈک اتر جاتی ہے، جیسے باپ کی ساری تھکن ایک لمحے کے لیے اتر گئی ہو۔ ایسے جملے سن کر انسان کو فخر بھی ہوتا ہے اور شکر بھی کہ اللہ نے ایسا باکردار با اصول اور عزت دار والد عطا کیا۔ باپ اکثر اپنی نیکی ایمانداری اور سچائی کا چرچا خود نہیں کرتا، مگر اس کے اعمال بولتے ہیں۔ لوگ جب اس کے اخلاق اس کی سادگی اور اس کے رویّے کی گواہی دیتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے اولاد کو بھی عزت کا تحفہ مل گیا ہو۔ تب سمجھ آتا ہے کہ اصل وراثت دولت نہیں بلکہ اچھا نام اور اچھا کردار ہوتا ہے، جو نسلوں تک ساتھ چلتا ہے۔ اللہ ہر اولاد کو اپنے والدین کی قدر کرنے کی توفیق دے اور ہمارے باپوں کے سایۂ شفقت کو سلامت رکھے۔ آمین - #creatorsearchinsights #fypシ゚viral #foryouofficialpage #foryoupage #unfrezzmyaccount @Creatorsearchinsights