@bilal_warraichh: پھر آخر ایسا کیوں ہو کہ جسے میں اپنی دنیا کہوں، وہ دنیا مجھے نہ ملے؟ جسے میں اپنے دل کا سکون کہوں، وہ سکون میری قسمت میں نہ ہو؟ جسے میں اپنی روح کا حصہ سمجھوں، وہ میری روح سے جدا کر دیا جائے؟ اگر محبت واقعی اتنی پاک اور سچی ہوتی ہے تو پھر دل یہ سوال ضرور کرتا ہے کہ میری دنیا مجھ سے دور کیوں ہو؟ میری دعاؤں کا مرکز میری قسمت کا حصہ کیوں نہ بنے؟ میں نے تو اُس میں اپنی پوری کائنات تلاش کر لی تھی، اب اگر وہ نہ ملے تو شاید دنیا ویسی ہی رہے گی، لوگ ویسے ہی رہیں گے، دن بھی گزریں گے اور راتیں بھی، مگر میری دنیا وہیں رک جائے گی جہاں میں نے اُسے اپنی دنیا کہنا شروع کیا تھا🥀🤍 #foryou #foryoupage #chowkazam