@egoistic_girl_77: میں بدل نہیں گئی، بس اب ہر کسی کو اپنی زندگی میں وہی مقام دیتی ہوں جس کا وہ حق دار ہے۔ پہلے میں لوگوں کی خاطر خود کو بھلا دیتی تھی، اُن کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتی تھی اور ہر رشتے کو دل سے نبھانے کی کوشش کرتی تھی۔ لیکن وقت نے سکھا دیا کہ ہر شخص ہماری محبت، خلوص اور قربانیوں کی قدر نہیں کرتا۔ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ ہر رشتے کی ایک حد ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی اہمیت اپنے رویّے سے طے کرتا ہے۔ جو عزت دے گا، عزت پائے گا، جو قدر کرے گا، قدر پائے گا، اور جو نظر انداز کرے گا، اسے بھی وہی ملے گا جو وہ دوسروں کو دیتا ہے۔ یہ غرور نہیں، بلکہ خودداری ہے۔ میں آج بھی وہی ہوں، بس اب اپنی زندگی میں لوگوں کی جگہ اُن کے کردار اور رویّے کے مطابق طے کرتی ہوں۔ 🖤 #trending #foryou #unfreezemyacount #repost #viral