@rimsha_459: 💯👇🥀✍️ شہدائے کربلا کا جذبہ استقامت اور نماز سے ان کی سچی محبت رہتی دنیا تک ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ حالتِ جنگ اور اتنے بڑے مصائب میں بھی امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے نماز کو اولیت دی نورِ اسلام، جو کہ مومن کے لیے سب سے بڑا درسِ بندگی ہے۔۔۔ کسی بھی طرح کی تھکاوٹ یا مشکل کے باوجود نماز کی ادائیگی اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے دین اسلام اور نماز ہمیں ہر حال میں صبر اور شکر سکھاتی ہے۔۔۔۔ امام حسین علیہ السلام نے شدید زخمی حالت اور تلواروں کے سائے میں بھی سجدہِ شکر ادا کیا۔۔۔ یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ مومن کے لیے اللہ کی بندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ کربلا کا ہر لمحہ ہمیں صبر، شکر اور فرض شناسی کا درس دیتا ہے۔ ہم اکثر دنیاوی کاموں کی تھکن کا بہانہ بنا کر نماز میں سستی کر جاتے ہیں، جبکہ نماز ہی دل اور روح کا اصل سکون ہے۔ اگر کھڑے ہونے کی بالکل ہمت نہ ہو، تو اسلام نے بیٹھ کر یا اشارے سے نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔ دین میں سختی نہیں ہے، فرض کسی بھی حال میں چھوڑنے کے بجائے اپنی سکت کے مطابق ادا کریں۔۔ کربلا کے واقعے کو یاد کر کے دل میں نماز کا جذبہ اور ہمت دوبارہ پیدا کی جا سکتی ہے۔۔۔ #foryou #foryoupage #muharram #unfrezzmyaccount #fyppppppppppppppppppppppp