@jameelmahdi786: 🖤 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🖤 6 محرم الحرام کو کھوڑا سٹی میں علمِ پاکِ مولا عباسؑ کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور مذاق اڑانے کی کوشش کی، مگر یاد رکھیں کہ علمِ عباسؑ صرف ایک پرچم نہیں بلکہ وفا، حوصلے اور کربلا کی یادگار ہے۔ ہم اُن تمام منفی سوچ رکھنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ: 🏴 مولا عباسؑ کا علم نہ کبھی جھکا ہے اور نہ کبھی جھکے گا۔ یہ علم ہمیشہ سربلند رہا ہے اور ہمیشہ سربلند رہے گا، ان شاء اللہ۔ 9 محرم الحرام کو امام بارگاہ سید بدھل شاہ لاکیاری، کھوڑا میں دوبارہ وہی علمِ پاک نصب کیا جائے گا۔ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ اپنے اہلِ خانہ اور اولاد کے ہمراہ شرکت کریں اور دنیا کو بتا دیں کہ: ہم حسینی ہیں، ہم نے نہ کبھی ظلم کے سامنے سر جھکایا ہے اور نہ کبھی جھکائیں گے۔ ہم نے پہلے بھی یزیدی سوچ کی بیعت نہیں کی اور تا قیامت نہیں کریں گے۔ یا اللہ! ہمیں راہِ حق، وفا اور حسینیتؑ پر ثابت قدم رکھ۔ 🤲 طالبِ دعا: جمیل مہدی چنہ