@zwantanzeem.surkhdheri: قمرا علی بابا کی خودداری کو قوم کا سلام، 2.5 لاکھ کے نقصان پر1294717 روپے کا تحفہ، قمرا علی بابا کے لیے لاکھوں دل دھڑک اٹھے، عمر بھر کی کمائی چوری ہوئی، قوم نے محبت سے دامن بھر دیا شکرالحمدللہ ❤️ سرہ ڈھیرے رستم کے قمرا علی بابا کی ویڈیو پر لاکھوں لوگوں نے لبیک کہا اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قائم کر دی۔ جن کے صرف 2 لاکھ 50 ہزار روپے چوری ہوئے تھے، انہیں دردِ دل رکھنے والے لوگوں نے 12 لاکھ 94 ہزار 7 سو سترہ روپے عطیہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ نیکی اور خودداری کبھی ضائع نہیں جاتی۔ قمرا علی بابا نے پوری زندگی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا، کسی سے مدد نہیں مانگی اور عزتِ نفس کے ساتھ زندگی گزاری۔ جب ان پر مشکل وقت آیا تو پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ یہ صرف مالی تعاون نہیں بلکہ ایک خوددار انسان کی عزت، حوصلے اور صبر کو خراجِ تحسین ہے۔ ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ ہم آپ سب کا شکریہ کیسے ادا کریں۔ آپ کی محبت، اعتماد اور تعاون نے ایک تاریخ رقم کر دی۔ اس کا بہترین اجر اور بدلہ صرف اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے۔ قمرا علی بابا کی تکلیف نے ځوان تنظیم کے دل بھی رلا دیے تھے، لیکن آج آپ سب کی محبت اور تعاون نے ہمارے دلوں کو سکون دے دیا۔ یہ صرف مدد نہیں، بلکہ ایک خوددار انسان کی عزت کا اعتراف ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین