@immuhammadsohailafridi: مالی سال 2026-27 خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ پائیدار ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن پر ہے، کیونکہ امن کے بغیر نہ انفراسٹرکچر ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ ممکن ہے۔ اسی مقصد کے لیے پولیس اور امن و امان کے شعبے کی استعداد بڑھانے، انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے تقریباً 40 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی