@journeytowardskarbala: بنامِ مصطفیٰ منجانب e عالی مقام آئے بہتّر نام لیوا تھے، بہتّر ہی سلام آئے عجب قرآن سی سیرت حسین ابنِ علی کی ہے تصوّر میں عجب آئے، تخیّل میں کلام آئے پسِ افلاک نبیوں نے پکارا لوامام آئے سبھی نبیوں کے سر کے تاج آتےہیں، سلام آئے عجب ہستی ہیں، دنیا سے مٹائے مٹ نہیں پاتے اتر کر خلد سے وہ صورتِ شامِ دوام آئے محرم کو بدل کر سب حسین ابنِ علی بولو محرم جب کبھی آیا کہا دِل نے امام آئے جسے ادراک ہو جائے، حسین ابنِ علی کیا ہیں اسے ہر ماہ ملنے کو، محرم الحرام آئے وہی زریاب سجدہ ہو وہیں پر خاک ہو جاؤں گزر ہو کربلا سے، شام ہو، اور وہ مقام آئے اِس سلام میں، میں نے ایک روایت بنانے کی کوشش کی ہے، جو کہ میں ایران کے اعلیٰ حلقوں تک پہنچانا چاہوں گا۔ کیوں کہ پاکستان شاید اتنا خوشنصیب نہیں کہ یہاں پر نواسہ ۶ رسول کی نسبت سے اتنا بڑا قدم اٹھانے والا کوئی ذی شعور پایا جاسکے۔ اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گا مرنے سے قبل، تاکہ اُوپر جا کر منہ دکھا سکوں۔ کہ ' محرم ' کے مہینے کا نام، ' حسین (ع) ' رکھ دیا جائے۔ دعاؤں کا طلب گار رہوں گا کہ مالک یہ شرف عنایت کرے۔ اور جس کی سمجھ میں یہ بات آجائے، وہ اِس بات کا trend شروع کرے، تاکہ کسی شخص کے توسط سے بھی یہ کام سر انجام ہو جائے تو اس کو بھی اجر ملے۔ #foryou #imamhussain #fyp #trending #foryoupage