@laraib12102: کبھی کبھی روح کے اندر اتنی گہری خاموشی اتر جاتی ہے کہ انسان خود اپنے ہی وجود کی سسکیاں سننے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ ہم نے تو بس ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی کے اس کٹھن راستے پر چلنے کا خواب دیکھا تھا، لیکن دیکھو نا، حالات نے ہمیں کس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ تم اپنے راستے پر اکیلے بکھر رہے ہو اور میں اپنی تنہائی کے اندھیروں میں روز تھوڑا تھوڑا کر کے ٹوٹ رہا ہوں۔ یہ دوری، یہ فاصلے، اور یہ بات نہ کرنے کی اذیت کسی زہر کی طرح رگوں میں اتر رہی ہے۔ کیا ہماری محبت اتنی کمزور تھی کہ ہم زمانے کی تلخیوں کے سامنے اتنی جلدی ہار گئے؟ دل خون کے آنسو روتا ہے جب یہ سوچتا ہے کہ جو کبھی میری سانسوں کا حصہ تھا، اج وہ ایک اجنبی کی طرح میری ہی بستی میں جی رہا ہے۔ میں ہر روز، ہر لمحہ خدا سے بس ایک ہی التجا کرتا ہوں کہ کاش کوئی ایسا معجزہ ہو جائے، کوئی ایسا راستہ نکل آئے جو ہماری اس بکھری ہوئی کائنات کو دوبارہ سمیٹ دے۔ کیونکہ سچ تو یہ ہے کہ تمہارے بغیر میری ہنسی بھی ایک جھوٹ ہے اور میری زندگی بس ایک بے جان جسم۔ ایسے الگ الگ رہ کر، ایک دوسرے کے لیے تڑپ تڑپ کر جینا بھی کوئی جینا ہے؟ #foryou #viral #foryoupage #veiwsproblem #laraib12102