@maverick_lev: چلو ختم ہوا تمہیں اپنا بنانے کا سفر، ویسے بھی تم میرے تھے ہی کب۔ میں نے تو بس اپنی دعاؤں، اپنی چاہتوں اور اپنے خوابوں میں تمہیں اپنا سمجھ لیا تھا، مگر حقیقت ہمیشہ میرے احساسات سے مختلف رہی۔ میں ہر موڑ پر تمہارا ساتھ نبھانے کے لیے کھڑا رہا ، جبکہ تم ہر بار فاصلے بڑھاتے گئے۔ اب نہ کوئی شکوہ ہے، نہ کوئی گلہ، بس ایک خاموش سی تھکن ہے جو دل میں اتر چکی ہے۔ کچھ لوگ ہماری زندگی میں صرف یہ سکھانے آتے ہیں کہ ہر محبت منزل تک نہیں پہنچتی، کچھ رشتے صرف احساس بن کر رہ جاتے ہیں۔ آج میں تمہیں نہیں، بلکہ اپنے ان خوابوں کو الوداع کہہ رہا ہوں جو تمہارے نام سے جڑے ہوئے تھے۔ اب دل نے بھی مان لیا ہے کہ جو کبھی میرا تھا ہی نہیں، اسے کھونے کا غم بھی زیادہ دیر نہیں رہتا۔ Maverick_LEV⚔️