@covenant_of_alast: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "اے بنی عبدالمطلب! میں نے تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے تین چیزیں مانگیں ہیں: تمہیں ثابت قدم رکھے۔ تمہارے گمراہ کو ہدایت دے دے۔ تمہارے جاہلوں کو عالم بنا دے۔ اور میں نے یہ بھی دعا مانگی تھی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں سخی، بہادر اور رحم دل بنا دے۔ چنانچہ اگر کوئی آدمی رکن اور مقامِ ابراہیم کے درمیان کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہو اور روزہ دار ہو، پھر وہ اس حال میں مر جائے لیکن وہ محمد ﷺ کے اہلِ بیت سے بغض رکھتا ہو تو وہ دوزخی ہے۔ ☆☆ یہ حدیث امام مسلم رحمہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن امام بخاری رحمہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ Reference: Book: Al-Mustadrak 'ala al-Sahihayn Hadith No.: 4712