@mianirshadjournalist: رحیم یار خان میں یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ لنگرِ حسینی سے برآمد ہو گیا، جہاں عزادار حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں اور نگرانی ڈرون و سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ منتظمین کی جانب سے مختلف مقامات پر سبیلوں، نیاز اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل جبکہ دفعہ 144، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی نافذ ہے۔