عجیب بات ہے، ہم کبھی کبھی سال بھر اپنے عمل کو بھول جاتے ہیں، پھر ایک دن آ کر محبت اور عقیدت کے دعوے بہت زور سے کرنے لگتے ہیں۔
اہلِ بیتؓ سے محبت صرف تصویروں، نعروں اور باتوں کا نام نہیں، بلکہ ان کے راستے پر چلنے، حیا، صبر اور اچھے کردار کا نام بھی ہے۔
جو لوگ شامِ غریباں کی بات کرتے ہیں، انہیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ حضرت زینبؓ کی عظمت صرف ذکر کرنے میں نہیں بلکہ ان کے کردار کو اپنانے میں ہے۔
ہمیں خود کو بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم واقعی محبت کو عمل میں لاتے ہیں یا صرف الفاظ تک رکھتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور سچی محبت نصیب فرمائے۔ آمین۔