@danish_ihq: محرم الحرام کے بابرکت موقع پر شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی بفضلِ اللہ، محمد اقبال ہاشمی قریشی کی جانب سے 10 محرم الحرام، بروز 26 جون صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک “فی سبیل اللہ، نذرِ اللہ، نیازِ حسینؑ” لنگر و خیرات کا اہتمام کیا گیا۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اس معمولی سی خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، شہدائے کربلا کے صدقے امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، اور تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ ہاشمی القریش برادران، تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور ہر اس فرد کا دلی شکریہ جنہوں نے اپنی قیمتی حاضری، تعاون اور دعاؤں سے اس بابرکت اہتمام کو رونق بخشی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کے رزق، عمر، صحت اور ایمان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ نوکرِ محمد ﷺ و آلِ محمد ﷺ ❤️ #نذرِاللہ #نیازِحسینؑ #شہدائےکربلا #محرم_الحرام #لنگر_فی_سبیل_الل