@msm.islamabad: امام حسینؑ کسی ایک مکتبِ فکر، ایک قوم یا ایک طبقے کے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے ہیں۔ کربلا کا پیغام نفرت نہیں، بیداری ہے۔ جب انسان تعصب سے بالاتر ہو کر حقائق کو دیکھتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ امام حسینؑ نے صرف اپنے خاندان کے لیے نہیں، بلکہ دینِ اسلام کی اصل روح، حق، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے قربانی دی۔ آج بھی اگر انسان بیدار ہو جائے تو کربلا اسے حق کے ساتھ کھڑے ہونے، ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔ #msmislamabad #muharram #ashura #imamhussain #foryou