یہ ہے ہمارے ڈی جی خان کا رہائشی جس کا نام دلآور سرکانی ہے
میرے خیال سے یہ نوجوان ہماری نوجوان نسل کو سدھارنے والے لوگوں میں شامل ہے
میں اس بندے کو نہیں جانتا نہ ہی وہ مجھے جانتا ہے مجھے یہ بھی پورا پتہ نہیں کہ یہ ڈی جی خان کا ہے یا کسی اور علاقے کا چلو خیر بات کو مختصر کرتے ہیں ۔
آجکل کے دور میں Honda اور ولے والی شلوار ایک اہم بات اور فرض کر لی گئی ہیں
ٹھیک ہے کپڑے پہنیں Honda ہو فیشن ہو ہمیں ان سے کوئی مسلہ نہیں ویڈیوز بنائیں جو دل کرے کریں مگر ہر کام کو کرنے کا بھی ایک طور طریقہ ہوتا ہے کسی حد میں رہ کر ویڈیوز بنانی چاہییں ۔
ادھر کیمرہ آن ہے اور بھائی جان گالی دے رہے ہیں شریام پوزا چل رہا ہے تھوڑا دھیان کیا کریں آپ کی یہ ویڈیوز کسی فیملی دیکھتی ہوگی اور آج کل کی نسل کو آپ کیا پیغام دے رہے ہوتے ہیں ویڈیوز میں کہ آپ بھی اسی طرح کانٹینٹ بناؤ
اور بعض لوگ ان کی ویڈیو کو لائیک اور کمنٹ کر دیتے ہیں جن کی وجہ سے ویڈیو وائرل ہوتی ہے اور کل پھر سے وہ پوزا ویڈیو بنانیں آجاتے ہیں ۔
ان کو دیکھ کر پھر نسل بھی خراب ہورہی ہے جس کی وجہ سے والدین اور نوجوان نسل پر غلط اثر پڑتا ہے
یہ نوجوان دلآور سرکانی ان پوزا گروپ کے خلاف ویڈیو بناتا ہے تاکہ لوگ سیدھے راستے پر آ جائیں تاکہ آجکل کی نسل خراب نہ ہو
پھر لوگ ان کو ڈیوٹ مارکر ان کے خلاف ویڈیو بناتے ہیں کہ ہم آپ کو یہ کر لیں گے وہ کر لیں گے ۔
یار تھوڑا دھیان کیا کرو نہ وہ آپ کو گالی دیتا ہے اور نہ ہی کوئی ایسی بات کہ دیتا ہے کہ آپ اس کے خلاف ویڈیو بناتے ہو ۔
ویڈیو بنانے سے کوئی مسلہ نہیں ہوتا بناتے رہو اگر اسے اللّٰہ پاک نے عزت دی ہے تو کسی میں اتنا دم ہی نہیں کہ اس کو کوئی زلیل کرے ۔
باقی دلآور سے نہ میں ملا ہوں نہ ہی میرا کوئی اس سے ایسا تعلق ہے کہ جس وجہ سے میں نے اس کے لیے ویڈیو بنارہا ہوں ۔
اس کی اس محنت سے بھی پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کتنی ظرف کا بندہ ہے ۔ میرے خیال سے دلآور اچھا نوجوان اور باصلاحیت اور با اخلاق اور باشعور نوجوان ہے جو آج کی نسل کو سدھارنے کے لیے اپنے سر پر لوگوں کی دشمنیاں مول لے رہا ہے ۔
میری دعا ہے کہ اللّٰہ پاک اسے اور کامیابی عطا کرے آمین