@the_hoor_writes1: ایک دن تُو مجھے ڈھونڈے گا، اور میں تجھے اپنی یادوں سے بھی مٹا چکی ہوں گی۔ جس دن تجھے میری کمی محسوس ہوگی، اُس دن شاید بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ تُو اُن راستوں پر مجھے تلاش کرے گا جہاں کبھی میں تیرے انتظار میں کھڑی رہتی تھی، مگر وہاں صرف خاموشی ہوگی۔ تُو اُن لفظوں کو یاد کرے گا جنہیں کبھی اہمیت نہیں دی، اور اُن آنکھوں کو ڈھونڈے گا جن میں تیرے لیے بےشمار دعائیں ہوا کرتی تھیں۔ میں نے محبت کی تھی، خود کو سستا نہیں کیا تھا۔ جب میری وفا کی قدر نہ ہوئی تو میں نے اپنے دل کو بھی سمجھا دیا کہ کچھ لوگ محبت کے نہیں، صرف سبق کے قابل ہوتے ہیں۔ ایک وقت تھا جب تیری ایک آواز پر سب کچھ بھول جاتی تھی، مگر اب ایسا وقت آئے گا کہ تیری ہزار آوازیں بھی میرے دل تک نہیں پہنچ سکیں گی۔ کیونکہ جس دن میں نے تجھے اپنے دل سے نکالا، اُسی دن میری محبت دفن ہوگئی، اور اُس کی جگہ خاموش نفرت نے لے لی۔ یاد رکھنا... کچھ لوگ چھوڑ کر بھی لوٹ آتے ہیں، مگر کچھ لوگ ایک بار چلے جائیں تو صرف کہانی بن جاتے ہیں۔ اور میں اب تیری کہانی نہیں، تیرے پچھتاوے کا سبب بن چکی ہوں۔ #fyp #foryou #unfreezmyaccount #repost
inshallah aisa Hi karenge 🤞🤞🤞🤞🤞🤞🤞😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
2026-06-27 17:48:19
5
Gull :
kiya ye such hy k humen chorr kr jany Waly ko ahsas JB hota hy tw wo wapis ata hy???
2026-06-28 03:42:26
2
🕊️⃝ CoCoo HEER 🚩✍︎ :
Dear Kya asa. hu. gha uska Qadr Hu ghi Meri same story Hai wo Mujha chor gya Kasi or ky Liya ik dafa wo wapis Aya or dakha. KY usny kya kho dia tha❤️🩹
2026-06-27 20:04:55
4
Noor 😘😘 :
inshallah ameen 🥰🥰
2026-06-27 12:38:10
3
To see more videos from user @the_hoor_writes1, please go to the Tikwm
homepage.