@qamar.zaman8128: آج تین نوجوان دشمنی اور حالات کی بھینٹ چڑھ گئے۔ کچھ لوگ انہیں “اجرتی” کہہ کر بدنام کر رہے ہیں، لیکن اگر کسی کے پاس واقعی اس بات کا کوئی ایک بھی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ میں نے اپنی حد تک مکمل تحقیق کی ہے۔ ان سے غلطیاں ضرور ہوئی ہوں گی، لیکن غلطی کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو عدالت کے بغیر قتل کر دیا جائے، اور پھر بعد میں اس پر الزام لگا کر اس کی لاش کو بھی بدنام کیا جائے۔ یہ بچے کیا واقعی اجرت پر کام کرنے والے لگتے تھے؟ اصل سوال یہ ہے کہ جب بھی پولیس مقابلہ ہوتا ہے تو مارے جانے والے غریب اور کمزور لوگ ہی کیوں ہوتے ہیں، اور پولیس اہلکاروں کو خراش تک کیوں نہیں آتی؟ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ماورائے عدالت قتل کسی بھی صورت انصاف نہیں کہلا سکتا۔ آج ان کے گھروں میں قیامت برپا ہے۔ ایک طرف جان گئی، دوسری طرف بدنامی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ یاد رکھیں، ہم سب کو ایک دن اللہ کے سامنے جواب دینا ہے۔ مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آ سکے اور اگر زیادتی ہوئی ہے تو ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔. #justice #pakistan #standwithkashmir #viralvideo #fvp