@sbr_writes: غلط راستے کچھ تھکن جسم کی نہیں ہوتی، روح کی ہوتی ہے۔ وہ تھکن جو میلوں چلنے کے بعد نہیں، بلکہ یہ جاننے کے بعد محسوس ہوتی ہے کہ جس منزل کے لیے سب کچھ قربان کیا، وہ کبھی ہماری تھی ہی نہیں انسان راستوں کی دشواری سے نہیں ٹوٹتا، وہ اس احساس سے ٹوٹتا ہے کہ اس نے اپنا وقت، اپنی محبت، اپنی امید اور اپنی زندگی کا ایک حصہ ایسی جگہ لگا دیا جہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ سب کچھ بے معنی تھا۔ سب سے بھاری لمحہ وہ نہیں جب انسان گر جاتا ہے ۔ بلکہ وہ ہوتا ہے جب اسے سمجھ آتا ہے کہ وہ جس سمت میں دوڑ رہا تھا، وہاں کوئی منزل تھی ہی نہیں۔ کیا آپ نے کبھی اپنی زندگی کا کوئی طویل سفر صرف ایک سچ جاننے کے بعد بے معنی محسوس کیا ہے ۔ #urdupoetry #uktiktok #fyp #whatsappstatus #foryourpage