@aizal_heer01: میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن ہم دونوں کے درمیان اتنی خاموشی آ جائے گی۔ تم میری زندگی کا وہ حصہ رہی ہو جسے میں کبھی بھلا نہیں پاؤں گا۔ تمہارے ساتھ گزارا ہر لمحہ ہر بات بر بنسی ہمیشہ میرے دل میں رہے گی۔ بہت سی چیزیں تھیں جو شاید ہم ٹھیک نہیں کر پائے، بہت سی باتیں ادھوری رہ گئیں، اور شاید وقت ہمیں وہاں لا کھڑا کر گیا جہاں الگ ہونا ہی بہتر تھا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ محبت ختم نہیں ہوتی، بس کبھی کبھی لوگ ساتھ نہیں رہ پاتے۔ اگر کبھی میری کسی بات نے تمہیں دکھ دیا ہو، تمہاری آنکھوں میں آنسو لائے ہوں، تو دل سے معافی چاہتا ہوں۔ میرا ارادہ کبھی تمہیں تکلیف دینے کا نہیں تھا۔ میں نے تمہیں ہمیشہ دل سے چاہا تھا، اور شاید اسی لیے آج اتنا درد ہو رہا ہے۔ تم میری عادت نہیں تھی، تم میرا سکون تھی، اور سکون کو کھونا آسان نہیں ہوتا۔ میں بس اتنا چاہتا ہوں کہ تم زندگی میں ہمیشہ خوش رہو چاہے میری جگہ کوئی اور ہو۔ تمہیں وہ سب کچھ ملے جو تم ڈیزرو کرتی ہو۔ شاید ہم ایک دوسرے کے نصیب میں نہیں تھے، لیکن میری دعاؤں اور یادوں میں تم ہمیشہ رہو گی۔ میں کبھی تمہارے لیے برا نہیں سوچوں گا، کیونکہ جو محبت سچی ہوتی ہے نا، وہ الگ ہونے کے بعد بھی بددعا نہیں دیتی۔ اپنا بہت زیادہ خیال رکھنا ... اور کبھی کبھی مجھے یاد کر لینا۔ #foryou #viral