@sidra.khan304: بعض اوقات لوگوں کے رویّے انسان کا دل اس قدر تھکا دیتے ہیں کہ شکایت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں رہتا۔ اور اگر کبھی شکایت کر بھی دی جائے، تو اپنی غلطی ماننے کے بجائے وہ الٹا آپ ہی کو قصوروار ثابت کرنے لگتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے بحث کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر لینا بہتر ہوتا ہے۔ شاید انہیں کبھی اپنی غلطی کا احساس نہ ہو، مگر کم از کم آپ کا وقار اور آپ کے دل کا سکون محفوظ رہتا ہے۔ کیونکہ کچھ لوگ کبھی یہ نہیں سمجھ پاتے کہ ان کے الفاظ اور رویّے کسی کے دل کو چیر کر اس کی روح تک کو زخمی کر سکتے ہیں، جبکہ وہ خود کو ہمیشہ درست ہی سمجھتے رہتے ہیں۔ #viral #trending #fyp