@hisabedilrehnydo: محبوب کا بھلا کوئی کیا گلہ کرے یہ کسی بھی عاشق کو کبھی بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے محبوب کا گلہ کرے ۔۔۔۔ محبوب تو ہوتا ہے بس سینے سے لگانے کیلئے لاڈ سے، ناز سے ہنستے ہوئے اُن کے نکھرے اٹھانے کیلئے اُسے اس قدر محبت و لاڈ سے رکھنا کہ اُسے محسوس ہو کہ وہ دنیا کا پہلا اور آخری شخص ہے اور بھل اس میں شک بھی کیا ہے وہ ہے تو ۔۔۔ میرے معشوق کے ہاتھ سلامت جن میں میری اُن سے محبت کی لکیر ہے ۔۔۔ معشوق کی ہر بات سر آنکھوں پہ وہ جو کہہ دے وہ جب کہہ دے وہ جہاں کہہ دے عاشق کا کام ہے کہ بس ایک آواز پہ" جی "کہتا ہوا جائے اور یہ " آپ اور جی " کہنا ادب و احترام ہے جو لازم و ملزم ہے احترام کے بغیر کوئی محبت نہیں عزت کے بغیر تمہاری ہر چاہت پھیکی ہے ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے سب قرینوں میں معشوق گویا ایک پھول ہے جسے ہم نے اتنے ناز و انداز سے رکھنا ہے کہ اس پھول پہ سدا بہار ہی رہے ۔ 🥀🌙🎀✨️ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #nfak #nusratfatehalikhan #nfak_lines #viral #foryoupage❤️❤️