@assistantcommissionerraz: صوبائی حکومت کا گڈ گورننس روڈ میپ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رزڑ صبیحہ ہستم کی نگرانی میں شیوہ اڈہ بازار میں عوامی شکایات پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران شیوہ اڈہ بازار کے ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔ سرکاری کرایہ نامے سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صبیحہ ہستم نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری طور پر مقررہ کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مسافروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے استحصال یا زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ صوابی عوامی مفاد، مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری احکامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شیوہ اڈہ بازار سمیت مختلف مقامات پر فیلڈ انسپکشنز اور کریک ڈاؤن کی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہے۔ #AACRAZZAR #foryourpage #DistrictAdministrationSwabi #official #dutytime