@jammukashmirtvlive: راولاکوٹ: ہم افواج کے خلاف نہیں، اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، ہم باشعور ہیں، حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے. کشمیری بچیوں کا دو ٹوک پیغام راولاکوٹ دھرنے کے دوران کشمیری بچیوں نے نہایت متوازن اور باشعور انداز میں اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پاکستان اور افواج کی مخالف نہیں، بلکہ اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ان کی جدوجہد کسی ادارے کے خلاف ہے، اور باور کرایا کہ ان کا مطالبہ صرف اپنے جائز آئینی و انسانی حقوق کی فراہمی ہے۔ ان بچیوں کا یہ پیغام نہ صرف تحریک کی سنجیدگی بلکہ کشمیری عوام کے شعور کی عکاسی کرتا ہے۔ رپورٹ: اجمل شاہین #RightsMovementAJK #JKTV #JammuKashmirTV