@saad_sheikhofficial: کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں واٹر ٹینکر سروس کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدید بارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق بارکوڈ اسکین کرتے ہی شہری ٹینکر کی رجسٹریشن، ڈرائیور کی شناخت، تصویر، مقررہ روٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور پانی کے منبع سمیت دیگر اہم معلومات فوری طور پر حاصل کر سکیں گے، جس سے قانونی اور غیرقانونی ٹینکرز میں فرق کرنا آسان ہو جائے گا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد غیرقانونی ٹینکر مافیا کی سرگرمیوں کی روک تھام، پانی کی فراہمی کے نظام میں شفافیت لانا اور واٹر ٹینکر سروس کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر آنے والے ہر واٹر ٹینکر کا بارکوڈ اسکین کرکے اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیررجسٹرڈ ٹینکر کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ شہر میں غیرقانونی ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔ #karachi #tankermafia #kwsb #murtazawahab