@soulmate56943: کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے آتے ہیں کہ اُن کے آنے کے بعد انسان بدل سا جاتا ہے۔
پہلے کچھ کھونے کا ڈر نہیں ہوتا، نہ کسی کے جانے سے فرق پڑتا ہے، مگر جب کوئی دل کے بہت قریب آ جائے تو پھر ہر لمحہ ایک انجانا خوف ساتھ چلتا ہے۔
خوف اُس شخص کو کھونے کا... خوف اُس محبت کے ختم ہو جانے کا... 💔
پہلے زندگی بس گزر رہی تھی، مگر تم ملے تو جینے کی وجہ مل گئی۔
اب دعا بھی تم ہو، سکون بھی تم، اور بے چینی بھی تم...
عجیب محبت ہے یہ، جتنا زیادہ چاہو اُتنا ہی کھونے کا ڈر بڑھ جاتا ہے۔
کبھی کبھی دل خاموشی سے صرف یہی سوچتا ہے کہ "کاش تم ہمیشہ میرے رہو"... ✨
محبت انسان کو کمزور نہیں بناتی،
بس کسی ایک شخص کو اپنی دنیا بنا دیتی ہے... ❤️🔥