@ramzanranakp: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی سردار محمد علی خان نے منفرد انداز میں اسپیکر ملک محمد احمد خان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے مزاحیہ اور طنزیہ اسلوب میں کہا کہ اگر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں شامل کرلیتے تو وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث یہ پیچیدہ عالمی مسئلہ صرف 5 منٹ میں حل کر دیتے۔ سردار محمد علی خان کے اس جملے پر ایوان کا ماحول خوشگوار ہو گیا اور وہاں موجود دیگر ارکان کے ساتھ خود اسپیکر بھی مسکرا دیے۔ Speaker Punjab assembly Malik Ahmed Khan ruling #breakingnews #fypシ #Fyp #Punjabassembly