@naseebrek: *ماشکیل میں طوفانی ہواؤں سے، درجنوں مین لائن کے بجلی کے کھمبے زمین بوس، علاقے تاریکی میں ڈوب گئے* رپورٹ نصیب ریکی *ماشکیل میں چلنے والی شدید طوفانی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی طوفان کے باعث مین لائن کے درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر متاثر ہو گئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے* *طوفانی ہواؤں سے کئی مقامات پر درخت، دیواریں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچنے شہریوں کو بجلی کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے،* *عوام نے حکومت اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل میں ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کرکے جلد از جلد بجلی بحال کی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آ سکے*