@anpmarkaz: 🟥 ریاست نے جب بھی وعدہ کیا، اس کی خلاف ورزی کی۔ چاہے وہ نواب نوروز خان کے ساتھ کیے گئے وعدے ہوں یا 2018 میں قبائلی اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے۔ 🟥 والیِ سوات سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 100 سال تک وہاں کوئی ٹیکس نافذ نہیں ہوگا، جبکہ ضم شدہ اضلاع کے ساتھ 10 سال کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اب ان وعدوں سے انحراف کیا جا رہا ہے 🟥 قبائلی اضلاع کے ساتھ ہر سال 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو اب تک پورا نہیں کیا گیا 🟥 نئی M-13 کھاریاں-راولپنڈی موٹروے اور پنجاب کے انفراسٹرکچر پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان آج بھی بنیادی رابطہ کاری، خستہ حال سڑکوں اور معاشی نظراندازی جیسے مسائل سے دوچار ہیں 🟥 باجوڑ میں دہشت گردی کے باعث تباہ ہونے والی سڑکیں آج تک تعمیر نہیں کی گئیں 🟥 ہم ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف ہیں۔ ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے ہر جائز فیصلے کا ساتھ دیں گے 🟥 ایک طرف دہشت گردی کے باعث ہمارے گھر، اسکول اور کاروبار تباہ کیے گئے، اور اب جو سرمایہ دار باقی ہے، اسے بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ دوسرے صوبوں کا رخ کرے 🟥 یہ ہم دلائل سے ثابت کر سکتے ہیں کہ پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان پنجاب، اور اس ملک کو صرف پنجاب نے کھا لیا ہے 🟥 اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسمبلی کے فلور پر یہ مقدمہ اٹھاتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وفاق کے ساتھ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) اور این ایف سی فورم پر بھی یہ معاملہ اٹھائیں 🟥 آپ نے 109 ارب روپے سرینڈر کرنے کا کمٹمنٹ کیوں کیا؟ اور اب بھی کیوں کہا جا رہا ہے کہ ہم یہ رقم دیں گے؟ وفاق کے ذمے موجود 5000 ارب روپے کے واجبات کیوں ادا نہیں کیے جاتے؟ 🟥 3000 ارب روپے دفاع پر خرچ ہو رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم آج بھی غیر محفوظ ہیں۔ باجوڑ میں آج بھی ڈرون حملے ہو رہے ہیں 🟥 ہمارے روڈ آج بھی تباہ حال ہیں اور پرائی جنگوں کی وجہ سے بند پڑے ہیں 🟥 جب سوال کیا جائے تو ملیٹنسی کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ 25 سال گزر گئے، اتنے آپریشنز ہوئے، لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ 🟥 عوامی نیشنل پارٹی اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ہم اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے ہمیں اپنی قوم کے حقوق کی بات کرنے پر بار بار غدار کہا گیا اور کفر کے فتوے دیے گئے، لیکن نہ ہم کبھی پیچھے ہٹے ہیں اور نہ آئندہ ہٹیں گے 🟥 آج بھی میرا نام اے سی ایل میں شامل ہے اور وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ میں نے آپریشنز میں رکاوٹ ڈالی تھی 🟥 احتجاج کرنا میرا آئینی اور قانونی حق ہے 🟥 اگر اپنی قوم کے حقوق، دہشت گردی کے خاتمے اور اپنے وسائل پر اختیار کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے تو ہمیں یہ الزام بھی قبول ہے، لیکن ہم اپنی قوم کی ترجمانی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے 🟥 اگر اپنی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے میری جان بھی چلی جائے تو میں اس کے لیے تیار ہوں 🟥 حکومت باجوڑ سے وزیرستان تک بجلی فراہم کرنے میں کیوں ناکام ہے؟ 34 ارب روپے کی سبسڈی کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ 🟥 کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 اور 3 روپے فی یونٹ بجلی دی جاتی ہے، یہ اچھی بات ہے، لیکن قبائلی اضلاع کو یہ سہولت کیوں نہیں دی جا رہی؟ 🟥 ایف سی آر جیسے کالے قانون اور طویل محرومیوں کے بعد قبائلی اضلاع خیبرپختونخوا کا حصہ بنے، لیکن اب انہیں ان کے حقوق کیوں نہیں دیے جا رہے؟ 🟥 70 سال تک ریاست پاکستان نے قبائلی اضلاع کو اپنے مفادات اور پرائی جنگوں کے لیے استعمال کیا۔ "Divide and Rule" کی پالیسی آج بھی جاری ہے جو انگریز نے قائم کی تھی۔🟥 🟥 میڈیا غیر جمہوری قوتوں کے دباؤ میں ہے، اور وہی دکھایا جاتا ہے جو طاقتور حلقے چاہتے ہیں۔ نثار باز خان رکن صوبائی اسمبلی، عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #ANPPakhtunKhwa | #NisarBaazKhan