@muzammiledits804.2: "گھر کی بڑی بہن کا کردار کسی سائے دار درخت جیسا ہوتا ہے جو خود دھوپ سہتا ہے مگر دوسروں کو چھاؤں دیتا ہے۔ سب کے دکھ میں سب سے پہلے تڑپ اٹھنے والی یہ لڑکی، اپنے آنسو ہمیشہ چھپا کر رکھتی ہے۔ افسوس تب ہوتا ہے جب محبت اور قربانی کے بدلے میں احترام کے بجائے تلخ لہجے ملیں۔ جن بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پالا ہو، جب وہی بڑے ہو کر اپنی حدیں یاد دلانے لگیں، تو دل سہم جاتا ہے۔ ایک عورت سب کچھ برداشت کر سکتی ہے، لیکن اپنے ہی بہن بھائیوں کی بے رخی اس کے وجود کو ریزہ ریزہ کر دیتی ہے۔ سچ ہے، بڑی بہنیں سب کا مان تو رکھ لیتی ہیں، پر اکثر ان کا اپنا مان ادھورا رہ جاتا ہے۔" #creatorsearchinsights #fypシ゚viral #foryou #fyp #foryoupage