@un_.seemed_.mystery: جب میں خدا کے پاس جاؤں گی نا... تو اُس سے یہی کہوں گی کہ یا رب! سزا و جزا بعد میں دے دینا، پہلے مجھے ذرا سا سکون دے دینا۔ میں دنیا میں بہت تھک گئی ہوں۔ ہر روز مسکراتے ہوئے ٹوٹنا، ہر رات خاموشی سے رونا، اپنوں کے درمیان بھی تنہا رہنا، اور اُن لوگوں کی یادوں کا بوجھ اُٹھانا جنہوں نے میری روح کو زخمی کر کے خود سکون سے جینا سیکھ لیا۔ مجھے نہ جنت کی جلدی ہوگی، نہ حساب کی فکر... بس ایک لمحہ ایسا چاہیے ہوگا جہاں دل پر کوئی بوجھ نہ ہو، آنکھوں میں کوئی آنسو نہ ہو، اور روح کو پہلی بار محسوس ہو کہ اب درد ختم ہو چکا ہے۔ یا اللہ! اگر میری زندگی کی ہر آزمائش تیری رضا کے لیے تھی، تو میری آخری خواہش بھی یہی ہے کہ مجھے ایسا سکون عطا فرما جس کے بعد کسی یاد، کسی انسان، اور کسی زخم کا درد باقی نہ رہے۔ 🥀🖤 Un-seemed-mystery 🥀 #foryou #unfreezemyacount #growmyaccount #foryourpage #unseemed🥀mystery