@qaumiakhbar: کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر واقع رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے، جبکہ رینجرز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حملے کے بعد اطراف کی سڑکیں عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ #DailyQaumiAkhbar #Karachi #Ramgers #safoorachorangi