@minu_099: ... پتہ نہیں کیوں لوگوں کو یہ یقین دلا دیا گیا ہے کہ خوبصورتی صرف گورے رنگ، لمبے قد حسین چہرے اور مکمل خد و خال کا نام ہے۔ اسی لیے بہت سے لوگ روز آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود میں خامیاں تلاش کرتے ہیں، خود کو دوسروں سے کم سمجھتے ہیں، اور اپنی ہی ذات سے ناراض رہنے لگتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔ میں نے ایسے چہرے بھی دیکھے ہیں جو بے حد خوبصورت تھے، مگر ان کے رویوں نے ان کی ساری خوبصورتی چھین لی۔ اور میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو بظاہر عام تھے، مگر ان کے اخلاق ان کی باتوں، ان کی ہمدردی اور ان کی مسکراہٹ نے انہیں دنیا کا خوبصورت ترین انسان بنا دیا۔ خوبصورتی کبھی آنکھوں میں نہیں ہوتی، خوبصورتی دل میں ہوتی ہے۔ وہ شخص خوبصورت ہے جو دوسروں کے دکھ کو محسوس کر سکے۔ جو کسی ٹوٹے ہوئے دل کو تسلی دے سکے۔ جو کسی اداس انسان کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے۔ جو خود تکلیف میں ہو پھر بھی دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرے۔#