@hiraglow4: ☜شامِ غریباں میں بی بی زینبؓ نے جب بچوں کی گنتی کی تو دو بچوں کو کم پایا۔ آپؓ نے اپنی بہن، حضرت امِ کلثومؓ کو ساتھ لیا اور اُن بچوں کی تلاش میں بیابان کی طرف روانہ ہوئیں۔یہ دونوں بہنیں شدید رنج و الم کی حالت میں بچوں کو آواز دے رہی تھیں، مگر انہیںکوئی جواب نہ مل رہا تھا۔ آخرکار انہوں نے بچوں کو جھاڑیوں میں پایا۔ دونوں معصوم بچے ایک دوسرے کے گلے میں باہیں ڈالے ہوئے محوِ خواب تھے۔بی بی زینبؓ اور حضرت امِ کلثومؓ آگے بڑھیں اور بچوں کو اٹھانا چاہا، مگر کیا دیکھتی ہیں کہ یہ دونوں معصوم بچے بھوک اور پیاس کی شدت برداشت نہ کر سکے تھے، اور اُن کی ارواح اپنے رب کے حضور پرواز کر چکی تھیں۔ . .. ....... #ShamEGhareeban #Karbala #Muharram #ImamHussain #AhlulBayt #IslamicPosts #IslamicReminder #YaHussain #محرم #کربلا#viralpost