@amir.khan.chamkani: نہ ہم عہدوں کے بھوکے ہیں اور نہ ہمیں عہدوں کی لالچ ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر لاکھوں نوجوان ایک عرصے سے مجھ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ میں انہیں منظم کروں اور اُن تک عمران خان صاحب کا پیغام پہنچاؤں۔ پہلے بھی میرے پاس آئی ایس ایف کی طرف سے کوئی اختیار نہیں تھا، اور آج جب دو سال بعد انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع پشاور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو مجھے صرف انفارمیشن سیکرٹری کا عہدہ دیا گیا، تاکہ میرے پاس نوجوانوں کو منظم کرنے یا کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار نہ ہو۔ میں اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا اور اس نوٹیفکیشن کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ جب تک یہ نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، میں اپنے احتجاج کا اعلان کرتا ہوں۔ ایک طرف ہمارا قائد عمران خان صاحب جیل میں ہیں، اور دوسری طرف ایسے فیصلے کیے جا رہے ہیں جو کارکنوں کے حوصلے پست کرتے ہیں۔