@moon..is..rose: ... یہ محبوب کا انتظار بھی کتنا پاگل کر دیتا ہے انسان کبھی ہم موبائل اٹھاتے ہیں کہ شاید اس کا کوئی پیغام آیا ہو، اور کبھی جائے نماز پر بیٹھ کر رب سے اسی ایک شخص کو مانگتے رہتے ہیں۔ کبھی دل امید سے بھر جاتا ہے، کبھی خاموشی آنکھوں کو نم کر دیتی ہے۔ انتظار کی یہ کیفیت عجیب ہوتی ہے، انسان ہنستے ہنستے اچانک اداس ہو جاتا ہے، لوگوں کے درمیان رہ کر بھی تنہا محسوس کرتا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں وقت سب کچھ سکھا دیتا ہے، مگر وہ نہیں جانتے کہ کچھ انتظار ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتے بلکہ دل میں اور گہرے اتر جاتے ہیں۔ ہر آنے والی کال پر دل دھڑکتا ہے، ہر نوٹیفکیشن پر نگاه ٹھہر جاتی ہے اور ہر دعا میں بس ایک ہی نام شامل رہتا ہے۔ ..♥️..