@sahilgulli500: #foryoupage #vedioviral #anfreezemyacount نندور کا فیصلہ الحمدللہ! صلح ہوگئی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حاجی اجمل خان اور حاجی میرزعلی خان (نندور دوسرا) کا صابر شاہ اور اکرم شاہ (نندور) کے ساتھ گزشتہ 5 سے 6 سال سے جاری پرانا تنازعہ اور دشمنی خوش اسلوبی سے ختم ہوگئی ہے۔ الحمدللہ، فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے صلح اور فیصلہ طے پا گیا ہے۔ اس خوش آئند موقع پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ دونوں خاندانوں کے درمیان ہمیشہ محبت، بھائی چارے، امن اور اتفاق قائم رکھے، اور آئندہ ہر قسم کے اختلافات سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔