@explorebtk2: چاٹو چوک کے نزدیک ۔۔۔۔ ہوتی ہاؤس ۱۵۰ سال قبل ہوتی مردان کا یہ بلڈنگ نواب اکبر خان ہوتی کے والد محترم خان بھادر خواجہ محمد خان ہوتی، نے تعمیر کیا تھا . یہ ہوتی ریاست کا سیکٹریٹ بھی رہا ۔ یہ عمارت دفتر نام سے مشہور رہا ۔ آج بھی بزرگ اسے دفتر کے نام سے یاد کرتے ہے ۔ اس کے باہر مردان کا پہلا کاروباری مرکز خواجہ گنج بازار تھا جو آج بھی بہت بڑا کاروباری مرکز ہے۔ اس کے بعد انگریز مسٹر بکٹ نے بکٹ گنج کے نام سے ایک بازار تعمیر کیا جو مقامی لوگوں میں تحصیل بازار سے بھی مشہور تھا کیونکہ یہ بازار مردان تحصیل کے قریب تھا انگریز دور میں مصروف اور بارونق بازار تھا بازار کے ساتھ تجارتی منڈی کٹہڑہ بہی تعمیر ہوا .