@weird_raj: روحِ من جاناں تمہارے علاوہ میرے پاس کوئی دلیل نہیں کوئی ایسی ٹھوس وجہ نہیں جو مجھے اس بات پر قائل کر سکے کہ یہ زندگی اپنی تمام تر الجھنوں تھکنوں اور اداسیوں کے باوجود خوبصورت بھی ہو سکتی ہے تم ہو تو ہر دلیل مکمل لگتی ہے تم نہیں تو ہر منطق ادھوری محسوس ہوتی ہے تمہاری موجودگی ایک خاموش دلیل ہے ایک ایسی دلیل جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا بس محسوس کیا جا سکتا ہے تم ساتھ ہو تو لگتا ہے جیسے وقت بھی مہربان ہو گیا ہو جیسے لمحے بھی تھم کر مسکرانے لگے ہوں اور جب تم دور ہوتے ہو تو یہی وقت ایک بوجھ بن جاتا ہے یہی لمحے سانس لینا بھی مشکل کر دیتے ہیں میں نے زندگی کو بہت زاویوں سے دیکھا ہے اس کے تلخ سچ بھی جانے ہیں اس کی بےرحم حقیقتوں کو بھی محسوس کیا ہے مگر تم نے آ کر سب کچھ بدل دیا تم نے مجھے سکھایا کہ خوبصورتی صرف چیزوں میں نہیں ہوتی بلکہ کسی ایک انسان کی موجودگی میں بھی پوری کائنات سمٹ سکتی ہے🌸❤️ #aesthetic #foryoupage #caption #makeitviral #raj