@history_1965: حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ آپ نے پہلی دفعہ حضور نبی کریم (ص) کو کیسے دیکھا؟ بلال رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مکے کے لوگوں کو بہت ہی کم جانتا تھا۔ کیونکہ غلام تھا اور عرب میں غلاموں سے انسانیت سوز سلوک عام تھا، انکی استطاعت سے بڑھ کے ان سے کام لیا جاتا تھا تو مجھے کبھی اتنا وقت ہی نہیں ملتا تھا کہ باہر نکل کے لوگوں سے ملوں، لہذا مجھے حضور پاک یا اسلام یا اس طرح کی کسی چیز کا قطعی علم نہ تھا۔ ایک دفعہ کیا ہوا کہ مجھے سخت بخار نے آ لیا۔ سخت جاڑے کا موسم تھا اور انتہائی ٹھنڈ اور بخار نے مجھے کمزور کر کے رکھ دیا، لہذا میں نے لحاف اوڑھا اور لیٹ گیا۔ ادھر میرا مالک جو یہ دیکھنے آیا کہ میں جَو پیس رہا ہوں یا نہیں، وہ مجھے لحاف اوڑھ کے لیٹا دیکھ کے آگ بگولا ہو گیا۔ اس نے لحاف اتارا اور سزا کے طور پہ میری قمیض بھی اتروا دی اور مجھے کھلے صحن میں دروازے کے پاس بٹھا دیا کہ یہاں بیٹھ کے جَو پیس۔ اب سخت سردی، اوپر سے بخار اور اتنی مشقت والا کام، میں روتا جاتا تھا اور جَو پیستا جاتا تھا۔ کچھ ہی دیر میں دروازے پہ دستک ہوئی، میں نے اندر آنے کی اجازت دی تو ایک نہائت متین اور پر نور چہرے والا شخص اندر داخل ہوا اور پوچھا کہ جوان کیوں روتے ہو؟ جواب میں میں نے کہا کہ جاؤ اپنا کام کرو، تمہیں اس سے کیا میں جس وجہ سے بھی روؤں، یہاں پوچھنے والے بہت ہیں لیکن مداوا کوئی نہیں کرتا۔ قصہ مختصر کہ بلال نے حضور کو کافی سخت جملے کہے۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہ جملے سن کے چل پڑے، جب چل پڑے تو بلال نے کہا کہ بس؟ میں نہ کہتا تھا کہ پوچھتے سب ہیں مداوا کوئی نہیں کرتا۔۔ حضور یہ سن کر بھی چلتے رہے۔۔ بلال کہتے ہیں کہ دل میں جو ہلکی سی امید جاگی تھی کہ یہ شخص کوئی مدد کرے گا وہ بھی گئی۔ لیکن بلال کو کیا معلوم کہ جس شخص سے اب اسکا واسطہ پڑا ہے وہ رحمت اللعالمین ہے۔ بلال کہتے ہیں کہ کچھ ہی دیر میں وہ شخص واپس آ گیا۔ اس کے ایک ہاتھ میں گرم دودھ کا پیالہ اور دوسرے میں کھجوریں تھیں۔ اس نے وہ کھجوریں اور دودھ مجھے دیا اور کہا کھاؤ پیو اور جا کے سو جاؤ۔ میں نے کہا تو یہ جَو کون پیسے گا؟ نہ پِیسے تو مالک صبح بہت مارے گا۔ اس نے کہا تم سو جاؤ یہ پسے ہوئے مجھ سے لے لینا۔۔ بلال سو گئے اور حضور نے ساری رات ایک اجنبی حبشی غلام کے لئے چکی پیسی۔ صبح بلال کو پسے ہوئے جو دیے اور چلے گئے۔ دوسری رات پھر ایسا ہی ہوا، دودھ اور دوا بلال کو دی اور ساری رات چکی پیسی۔۔ ایسا تین دن مسلسل کرتے رہے جب تک کہ بلال ٹھیک نہ ہو گئے۔۔ یہ تھا وہ تعارف جس کے بطن سے اس لافانی عشق نے جنم لیا کہ آج بھی بلال کو صحابی ءِ رسول بعد میں، عاشقِ رسول پہلے کہا جاتا ہے۔ وہ بلال جو ایک دن اذان نہ دے تو خدا تعالی سورج کو طلوع ہونے سے روک دیتا ہے، اس نے حضور کے وصال کے بعد اذان دینا بند کر دی کیونکہ جب اذان میں ’أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ‘ تک پہنچتے تو حضور کی یاد میں ہچکیاں بندھ جاتی تھیں اور زار و قطار رونے لگتے تھے۔ ایثار اور اخوت کا یہ جذبہ اتنا طاقتور ہے۔ اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین دوستو...!!!چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو ....! جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ ❤❤

Historical Story
Historical Story
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 28 June 2026 11:11:17 GMT
124277
11499
299
1912

Music

Download

Comments

shahzadi170103
بنت مشتاق علی :
Allah hmy b Nbi SAW sath ishq krna nseeb frmaye or un k btaye huey rasty pe chlny wala bnaye Ameen sum Ameen ❤️
2026-07-19 08:52:13
1
zindagi0674
🦋نبض قلب🫀🖇️ :
AP is me mado ki pics nhi lgya ker take koi shear KR saky plz
2026-07-18 07:12:03
1
beautiful_life971
Beautiful life :
میری دلی خواہش ہے کوئ جاتے جاتے مجھے دعا دیتا جائے کے اللہ پاک مجھے عرشوں کے رنگ لگائے کیا پتا آپ میں سے کسی کی دعا مجھے لگ جائے اور میری پریشانیاں مشکلیں ختم ہو جائے پلیز دعا دیتے ہوئے جانا پلیز
2026-07-06 17:27:57
65
moonligh817
Moon light 💫 :
please mujhy bhi bata day app is tarha Hy Islamic waqeyat kaha say read karty Hy mujhy bhi read karny Hy please 🥺
2026-07-01 05:46:03
6
zainulabdin.abdulqasim16
Happy Family :
*""میزان پہ جب تلیں گے مرے جرم و خطا* *بھاری پڑے گا سب پہ میرا اک درودِ مصطفیٰﷺ ♥️🌷🤎"*❥͜͡◉❥•اللہ تعالیٰ ہمیں بھی نبی کا سچا عشق عطا فرمائے
2026-07-04 16:44:19
26
hamzachaudhry9o4
Hamza Chaudhry :
اللہ تعالیٰ آپ سمیت ہم سب پر اپنی رحمت اور برکت فضل اور کرم علم اور عمل عطا اور رضا عاجزی اور استقامت توبہ اور ہدایت سلامتی اور عافیت صحت اور قوّت رِزق اور عزت عشق اور محبت زُہد اور تقویٰ اخلاص اور بھلائی تحقیق اور جُستجو شجاعت اور بہادری خیر اور سخاوت بخشش اور جنت ہمارے پیارے آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت اور محبت معرفت اور اپنی نعمتوں اور ہر خیر اور بھلائی کا دروازہ کھول دے اور ہمیں ہر شر اور برائی سے محفوظ رکھے آمین۔
2026-06-30 15:51:23
28
zuhan.rana62
silent one :
or ye awaz jis insan ki b he Allah pak osko Apne hifzo aman mein rakhe her bimari SE Bachae or ye tehrer likhne wale ko b Ameen sumameen
2026-07-09 17:37:59
5
naina.khan1184
Naina khan :
apki hr post parh kr mery Dil me el khich parti hai me zaroktar ro parti hoon or Dil Chahta hai bs roti rhun😭😭😭😭shukriya ALLAH apko jazaey Khair dey Ameen sum ameen
2026-07-09 22:26:57
2
ambeerzoni
Ambeer zoni :
سبحان اللّٰہ،کاش ہمیں بھی ایسا عشق کرنا نصیب ہو جائے۔آمین ثم آمین 😭😭😭
2026-07-10 04:30:18
4
salmanshehzad376
salman shahzad :
آمین ثم آمین
2026-07-13 17:28:01
2
anamfarhanmuzamil
anamfarhanmuzamil :
اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علٰی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید🌷 اللہم بارک علٰی محمد و علی آل محمد کما بارکت علٰی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید🌷
2026-07-09 04:38:43
5
syed.shahid.hussa758
Syed Shahid Hussain :
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وآصحابہ وبارک وسلم ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-07-08 03:28:36
3
arision3
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ :
صل اللہ علیہ والہ وسلم
2026-06-30 18:40:50
6
kami.khan6831
DR KAMRAN AHMAD SIAL :
sallu alal habib
2026-06-30 22:11:42
6
user3357066267775
Umer :
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لا تعداد درود اس ذات اقدس پر جس کے اخلاق حسنہ کا احاطہ ناممکن ھے بہت لا جواب تحریر ھے ایمان تازہ ھو گیا جزاک اللہ
2026-07-08 18:47:15
3
saifi_ss_gg
lOosHE :
mujy hazrat bilal sy buht muhabat h jb b onka name sonti hon to jum jati hon 🥰
2026-07-05 07:17:38
2
user419678384
Nadeem Ali :
[Sticker] Subhanallah
2026-07-07 14:45:22
2
imranasif728
Imran Khan :
میرے اور دونوں جہانوں کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤️
2026-07-05 17:35:28
1
shehzadi.rajput02
Shehzadi Rajput :
سبحان اللّٰہ ❤️❤️❤️❤️
2026-07-03 11:41:17
1
shahnawazkhokhars
Shah nawaz :
@Imran Khan:میرے اور دونوں جہانوں کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤️
2026-07-07 17:17:50
1
mylife.myrule01
sweet dream :
subha Allah
2026-07-07 18:22:02
1
churail519
Fatima :
SubhanAllah SubhanAllah
2026-07-05 16:39:54
2
audra.jat
Audra jat :
sobhan Allah
2026-07-07 14:30:48
1
mano62659
mano :
hum Kisi qabil ni ya Allah hmy maaf kr dijiyee😭😭
2026-07-08 05:53:08
2
To see more videos from user @history_1965, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About