@mpasardarmuhammadriaz.01: عوامی خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔ آج رکن صوبائی اسمبلی #سردار_محمد_ریاض نے کوہستان حجرہ، مانسہرہ میں (پبلک ڈے) کا انعقاد کیا، اس موقع پر #سردار_محمد_ریاض نے حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ون ٹو ون ملاقات کی، ان کے مسائل، شکایات اور تجاویز نہایت توجہ اور تفصیل کے ساتھ سنیں۔ اس موقع پر #سردار_محمد_ریاض نے متعلقہ مسائل کے بروقت حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور ہر ممکن عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور حلقے کی تعمیر و ترقی میری اولین ذمہ داری ہے، اور ان شاء اللہ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ عوام کا اعتماد ہمارا سرمایہ ہے، اور ان کی خدمت ہی ہمارا عزم۔ #MPA #PK33