@samamayasir: جو لوگ وفا کرتے ہیں، صلے نہیں مانگا کرتے دل دے کر محبت میں، حساب نہیں رکھا کرتے۔ وفا کی راہوں میں چلنے والے اپنی دعاؤں کا چرچا نہیں کرتے، وہ خاموشی سے درد سہہ لیتے ہیں، مگر محبت کا سودا نہیں کرتے۔ وہ جانتے ہیں کہ عشق کسی بازار کی چیز نہیں، یہ تو دل کی وہ دولت ہے جو بانٹنے سے کم نہیں ہوتی۔ وہ اپنے لفظوں سے زیادہ اپنے کردار سے محبت لکھتے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ نبھاتے ہیں، اور احسان جتایا نہیں کرتے۔ اگر کبھی جدائی بھی آ جائے، تو بددعا لبوں پر نہیں آتی، وہ یادوں کو دعا بنا لیتے ہیں، اور گزرے لمحوں کو عزت دیتے ہیں۔ سچی محبت میں جیت اور ہار کبھی معنی نہیں رکھتیں، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ محبوب خوش رہے، وفا کا راستہ آسان نہیں، یہ صبر، ایثار اور یقین کا سفر ہے، جہاں ہر قدم پر آزمائش ہوتی ہے، مگر سچے دل والے اپنا راستہ نہیں بدلتے۔ وقت بدل جائے، موسم بدل جائیں، لوگ بدل جائیں، لیکن خالص محبت کرنے والے اپنے وعدوں سے نہیں پھرتے۔ وہ آنسوؤں کو بھی مسکراہٹ میں چھپا لیتے ہیں، اپنے زخموں کو بھی راز بنا لیتے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ محبت کی اصل خوبصورتی اس کے خلوص میں ہے، نہ کہ اس کے صلے میں۔ اگر محبوب زخم بھی دے تو خاموشی سے سہ جاتے ہیں اور کسی کو خبر تک نہیں ہونے دیتے اپنی زندگی میں ہزاروں مشکلات کو اکیلے سنبھالتے سنبھالتے خود کو کھو دہتے ہیں یہ محبت میں پڑے لڑکے اسی لیے تو کہا جاتا ہے جو لوگ وفا کرتے ہیں، صلے نہیں مانگا کرتے دل دے کر محبت میں، حساب نہیں رکھا کرتے۔ وہ محبت کو عبادت سمجھتے ہیں، اور عبادت کبھی سودے بازی نہیں ہوتی۔ وہ دل دیتے ہیں، اعتماد دیتے ہیں، اپنی دعائیں دیتے ہیں، اور بدلے میں صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان کے خلوص کی خوشبو کسی کے دل میں ہمیشہ زندہ رہے۔ کیونکہ محبت کی سب سے بڑی جیت کسی کو اپنا بنانا نہیں، بلکہ اپنے کردار سے ہمیشہ یاد رہ جانا ہے۔ #fyp #unfreezemyacount #alhamduliallah😘🤲🕋 #foryoupage #unfreezaccount