@velvetverses27: ایک وقت تھا جب ہم ہر چیز بچا لینا چاہتے تھے۔ وہ رشتہ، وہ مان، وہ وابستگی... جس کے لیے ہم نے اپنے وجود کا سب سے قیمتی حصہ، یعنی اپنا ذہنی سکون داؤ پر لگا دیا۔ ہم لڑے، ہم نے سمجھوتے کیے، ہم نے وہ کڑوے گھونٹ بھی پیے جو روح کو جھلسا دیتے ہیں، صرف اس امید پر کہ شاید یہ دل ٹوٹنے سے بچ جائے۔ مگر وقت اور رویوں کی دھوپ سب کچھ بدل دیتی ہے۔ آخر میں، ایک ایسا موڑ آتا ہے جہاں تھکن جیت جاتی ہے اور ضد ہار جاتی ہے۔ دل، جو کبھی ذرا سی ٹھیس پر تڑپ اٹھتا تھا، وہ سب کچھ خاموشی سے ہونے دیتا ہے جس کے خوف سے کبھی ہماری روح کانپ جاتی تھی۔ وہ لاتعلقی کے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں نہ کوئی شکایت باقی رہتی ہے اور نہ ہی کوئی تڑپ باقی بچتی ہے۔ جب ذہنی سکون لٹ جائے، تو دل کو بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ جو چیز آپ کا سکون چھین لے، وہ کبھی آپ کی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ پھر وہ سب کچھ چھوڑ دیتا ہے—خاموشی سے، بنا کسی بھی تماشے کے۔ 🖤🥀
بڑے بھائی سے زیادہ بھی کمانے لگ جاؤ تب بھی اسکے قرض دار رہو گے۔ زندگی کے کئی مقامات پر مجھے لگا انسان کے پاس کچھ نہ ہو مگر بڑے بھائی کا ہونالازمی ہے🥺🥺🥺
2026-06-28 15:12:21
4
Rana Ahsan :
جیسے نوح کی کشتی میں ابن نوح نہیں آیا۔ ایسے میرے بخت میں اے شخص تو نہیں آیا
2026-06-28 18:02:17
2
To see more videos from user @velvetverses27, please go to the Tikwm
homepage.