@ranaintizar26: سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔ سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔