@saninomi: فقیر ہونا اور بے وقت ہونا ایک بات نہیں ہوتی اپ کا کیا خیال ہے؟؟؟ میں نے سر جھکایا تھا تواضع میں: لوگوں نے اسے میری قیمت سمجھ لیا۔ میں نے خاموشی اوڑی تھی نفس کو قابو میں رکھنے کے لیے ۔ لوگوں نے اسے اپنی برتری کا اعلان بنا لیا ۔ مگر پھر وقت نے ایک راز کھولا کہ۰۰۰ فقیر ہونا اور بے وقعت ہونا ایک بات نہیں۔ درویش سب کچھ لٹا سکتا ہے ۔مگر اپنی خودداری نہیں ۔ اب میں نے اپنے دل کے دروازے پر ایک چراغ رکھ دیا ہے ۔ جو احترام کی روشنی لے کر ائے گا،وہی قریب بیٹھے گا۔ جو تکبر کے دھول لے کر آئے گا،ہوا اسے خود واپس لے جائے گی ۔ کیونکہ عزت نفس بھی اللہ کی امانت ہے ۔ اور امانت کو ہر ہاتھ میں نہیں دیا جاتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اب نہ شکوہ ہے،نہ گلہ،بس دل نے سیکھ لیا ہے کہ محبت بانٹو؛ مگر اپنی قدر کھو کر نہیں۔