@motivationurdu99: ہر انسان کا سفر الگ ہوتا ہے، کسی کو منزل جلد مل جاتی ہے اور کسی کو وقت لگتا ہے۔ اگر آپ صحیح راستے پر ہیں تو دیر ہونا نقصان نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تیاری ہو سکتی ہے۔ زندگی میں کچھ بھی ضائع نہیں جاتا۔ ہر مشکل، ہر انتظار اور ہر ناکامی انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط بناتی ہے۔ جو چیز آپ کو نہیں ملی، ممکن ہے وہ آپ کے حق میں بہتر نہ ہو۔ اس لیے اپنے وقت پر یقین رکھیں، کیونکہ اللہ ہر انسان کو وہی دیتا ہے جو اس کے لیے بہتر ہو