@dawatullah70: اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ بعد میں آنے والا کوئی شخص فضیلت میں صحابہ سے بڑھ سکتا ہے (کیونکہ صحبتِ رسول ﷺ کا کوئی نعم البدل نہیں)۔ بلکہ یہاں صرف عمل کے اجر و ثواب کی بات ہو رہی ہے۔ صحابہ کرام کے دور میں دین پر عمل کرنا آسان تھا کیونکہ وحی کا نزول ہو رہا تھا اور آپ ﷺ کی ظاہری سرپرستی حاصل تھی۔ آخری زمانے میں جب چاروں طرف فتنے، بے حیائی اور دین کا مذاق اڑایا جا رہا ہوگا، اس وقت سنت پر سختی سے عمل کرنے والے کو صحابہ کے دور کے 50 مردوں جتنا ثواب دیا جائے گا کیونکہ ان کا مجاہدہ بہت بڑا ہوگا #EngineerMuhammadAliMirza #Hadith#EngineerMuhammadAliMirzalamicReminder #UrduBayan